: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اسلامی ریاست کے داعش اور اس جیسی دیگر دہشت گرد تنظیموں کی غیر اسلامی اور انسانیت دشمن قرار دیتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند نے آج یہاں کہا کہ ان دہشت گردوں کے خلاف امن پسند دنیا کو متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہاں رام لیلا میدان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث
ہند کی دو روزہ بین الاقوامی تینتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے جمعۃ کے جنزل سکریٹری مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے کہا کہ آج پوری انسانیت کو مختلف چیلنجوں اور مسائل کا سامنا ہے۔ داعش اور اس جیسی دہشت گردوں نے پوری دنیا کے لیے خطرہ پیدا کردیا ہے